قران کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر , زوجہ رسول حفصہ ا
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ قَدْ حَلُّوا وَلَمْ تُحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِکَ فَقَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أُحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ الْهَدْيَ
قعنبی، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر، زوجہ رسول حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا کیا حال ہے کہ عمرہ کر کے احرام کھول ڈالا حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کھولا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے سر کی تلبید کی اور ہدی کی تقلید کی تو میں حلال نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہدی کا جانور قربان نہ کر لوں۔