عزل کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , فضل بن دکین , زہیر , ابوزبیر , جابر ا
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ لِي جَارِيَةً أَطُوفُ عَلَيْهَا وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ فَقَالَ اعْزِلْ عَنْهَا إِنْ شِئْتَ فَإِنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا قَالَ فَلَبِثَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ إِنَّ الْجَارِيَةَ قَدْ حَمَلَتْ قَالَ قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا
عثمان بن ابی شیبہ، فضل بن دکین ، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا میرے پاس ایک باندی ہے جس سے میں صحبت کیا کرتا ہوں مگر میں اس کا حاملہ ہونا پسند نہیں کرتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو چاہے تو اس سے عزل کر جو قسمت میں ہوگا وہ پیدا ہو جائے گا پس وہ کچھ مدت کے بعد آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ باندی حاملہ ہوگئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جو قسمت میں ہوگا وہ پیدا ہو جائے گا