حائضہ عورت سے مباشرت کا بیان
راوی: مسدد بن یحیی جابر بن صبح , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسًا الْهَجَرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ وَإِنْ أَصَابَ تَعْنِي ثَوْبَهُ مِنْهُ شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ وَصَلَّی فِيهِ
مسدد بن یحیی جابر بن صبح، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کپڑا اوڑھ کر سوتے تھے اس حال میں کہ میں حائضہ ہوتی تھی پس اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدن پر میرے خون حیض کا کوئی دھبہ لگ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اسی جگہ کو دھوتے تھے جہاں خون لگا ہوتا تھا اس سے زیادہ کو نہیں۔ اسی طرح اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے پر میرے خون حیض کا کوئی دھبہ لگ جاتا تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اتنا ہی حصہ دھوتے جتنے پر خون لگا ہوتا تھا زیادہ نہیں دھوتے تھے اور پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
I and the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to lie in one cloth at night while I was menstruating. If anything from me smeared him, he washed the same place (that was smeared), and did not wash beyond it. If anything from him smeared his clothe, he washed the same place and did not wash beyond that, and prayed with it (i.e. the clothe).