سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 40

قران کا بیان

راوی: حسن بن علی , مخلد بن خالد , محمد بن یحیی , عبدالرزاق , معمر , ابن طاؤس , طاؤس , ابن عباس

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی الْمَعْنَی قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُ أَمَا عَلِمْتَ أَنِّي قَصَّرْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصِ أَعْرَابِيٍّ عَلَی الْمَرْوَةِ زَادَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِهِ لِحَجَّتِهِ

حسن بن علی، مخلد بن خالد، محمد بن یحیی، عبدالرزاق، معمر، ابن طاؤس، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے مجھ سے کہا کہ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال ایک اعرابی کی تیر کی پیکان سے کترے تھے حسن نے اپنی حدیث میں جملہ کے آخر میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ حج کے موقعہ پر۔

یہ حدیث شیئر کریں