اونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابوخالد , ابن جریح ابی زبیر , جابر , عبدالرحمن بن سابط
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ کَانُوا يَنْحَرُونَ الْبَدَنَةَ مَعْقُولَةَ الْيُسْرَی قَائِمَةً عَلَی مَا بَقِيَ مِنْ قَوَائِمِهَا
عثمان بن ابی شیبہ، ابوخالد، ابن جریح ابی زبیر، جابر، عبدالرحمن بن سابط رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب اونٹ کو اسی طریقہ پر نحر کرتے تھے کہ وہ اس کو کھڑا کر کے اس کا بایاں ہاتھ باندھ دیتے تھے۔ اور باقی تین ہاتھ پاؤں پر وہ کھڑا رہتا تھا۔