عورتوں کو مارنے کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ولی بن زید , ابوجرہ رقاشی
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَإِنْ خِفْتُمْ نُشُوزَهُنَّ فَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ قَالَ حَمَّادٌ يَعْنِي النِّکَاحَ
موسی بن اسماعیل، حماد، ولی بن زید، حضرت ابوجرہ رقاشی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم کو ان کی طرف سے سرکشی کا اندیشہ ہو تو ان کے ساتھ سونا چھوڑ دو (یعنی ان کو بطور سزا اپنے سے الگ کردو) چھوڑ دو سے مراد یہ ہے کہ ان کے ساتھ جماع کرنا چھوڑ دو