باکرہ عورت سے نکاح کرے تو اس کے پاس کتنے دن رہے
راوی: وہب بن بقیہ , عثمان , بن ابی شیبہ , ہشیم , حمید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا زَادَ عُثْمَانُ وَکَانَتْ ثَيِّبًا و قَالَ حَدَّثَنِي هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ أَخْبَرَنَا أَنَسٌ
وہب بن بقیہ، عثمان، بن ابی شیبہ، ہشیم، حمید، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین رات ان کے پاس رہے عثمان نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ وہ ثیبہ تھیں۔