خطبہ نکاح کا بیان
راوی: محمد بن بشار , بدل بن محبر , شعبہ , علاء بن شعیب , اسماعیل بن ابراہیم , بنی سلیم
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْعَلَائِ ابْنَ أَخِي شُعَيْبٍ الرَّازِيِّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ خَطَبْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَامَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَنْکَحَنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَشَهَّدَ
محمد بن بشار، بدل بن محبر، شعبہ، علاء بن شعیب، اسماعیل بن ابراہیم، بنی سلیم کے ایک شخص سے روایت ہے کہ میں نے(آنجناب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی) امامہ بنت عبدالمطلب سے نکاح کا پیغام دیا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ان سے نکاح کر دیا بغیر خطبہ پڑھے