خطبہ نکاح کا بیان
راوی: محمد بن بشار , ابوعاصم , عمران , قتادہ , عبدربہ , ابوعیاض , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ عَنْ أَبِي عِيَاضٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا تَشَهَّدَ ذَکَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ بَعْدَ قَوْلِهِ وَرَسُولُهُ أَرْسَلَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ مَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَإِنَّهُ لَا يَضُرُّ إِلَّا نَفْسَهُ وَلَا يَضُرُّ اللَّهَ شَيْئًا
محمد بن بشار، ابوعاصم، عمران، قتادہ، عبدربہ، ابوعیاض، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب خطبہ پڑھتے تو راوی نے اس کے بعد وہی ذکر کیا جو اوپر مذکور ہوا۔ لیکن ورسولہ کے بعد یہ اضافہ کرتے ارسلہ بالحق آخر تک یعنی اللہ نے اپنے رسول کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے (جنت کی) خوشخبری سنانے والا بنا کر اور (دوزخ سے) ڈرانے والا بنا کر جس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی اس نے ہدایت پائی اور جس نے نہ فرمانی کی اس نے اپنا ہی نقصان کیا اور وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud:
When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) recited the tashahhud….He then narrated the same tradition. In this version after the word "and His Apostle" he added the words: "He has sent him in truth as a bearer of glad tidings and a warner before the Hour. He who obeys Allah and His Prophet is on the right path, and he who disobeys them does not harm anyone except himself, and he does not harm Allah to the least.