سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 354

خطبہ نکاح کا بیان

راوی: محمد بن سلیمان , وکیع , اسرائیل , ابواسحق , ابواحوص , ابوعبیدہ , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ الْمَعْنَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ وَأَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةَ الْحَاجَةِ أَنْ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَعُوذُ بِهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَائَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلَيْکُمْ رَقِيبًا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَکُمْ أَعْمَالَکُمْ وَيَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَمَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا لَمْ يَقُلْ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَنْ

محمد بن سلیمان، وکیع، اسرائیل، ابواسحاق ، ابواحوص، ابوعبیدہ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو حاجت کا خطبہ سکھایا الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَعُوذُ بِهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ آخر تک یعنی تمام خوبیوں کا سرچشمہ اللہ کی ذات بابرکت ہے ہم اس سے مدد چاہتے ہیں اور اس سے مغفرت کے طلب گار ہیں اور اپنے نفس کی برائیوں سے اسی کی پناہ چاہتے ہیں جس کو اللہ نے سیدھی راہ دکھائی اس کو گمراہ کرنے والا کوئی نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو جس کے وسیلہ سے تم آپس میں مانگتے ہو اور ناتوں کے توڑنے سے ڈرو کیونکہ اللہ تمہاری نگرانی کر رہا ہے اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تم کو ہرگز موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور انصاف کی بات کہو وہ تمہارے تمام کاموں کو درست کر دے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔ اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی بلاشبہ اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محمد بن سلیمان نے (اپنی روایت میں الحمد سے پہلے) لفظ ان ذکر نہیں کیا۔

Narrated Abdullah ibn Mas'ud:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) taught us the address in case of some need:
Praise be to Allah from Whom we ask help and pardon, and in Whom we take refuge from the evils within ourselves. He whom Allah guides has no one who can lead him astray, and he whom He leads astray has no one to guide him. I testify that there is no god but Allah, and I testify that Muhammad is His servant and Apostle.
"You who believe,…fear Allah by Whom you ask your mutual rights, and reverence the wombs. Allah has been watching you." …"you who believe, fear Allah as He should be feared, and die only as Muslims" …."you who believe, fear Allah as He should be feared, and die only as Muslims"….."you who believe, fear Allah and say what is true. He will make your deeds sound, and forgive your sins. He who obeys Allah and His Apostle has achieved a mighty success."
The narrator, Muhammad ibn Sulayman, did mention the word "inna" (verily).

یہ حدیث شیئر کریں