کم سے کم مہر کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , ثابت , حمید , انس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَعَلَيْهِ رَدْعُ زَعْفَرَانٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْيَمْ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً قَالَ مَا أَصْدَقْتَهَا قَالَ وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف کو دیکھا اس حال میں کہ ان کے کپڑے پر زعفران کا نشان تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ مہر کیا مقرر کیا ہے؟ انہوں نے کہا ایک نواة وزن سونا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ولیمہ کر اگرچہ ایک بکری ہو۔