اگر باپ کنواری لڑکی کا نکاح اس سے پوچھے بغیر کردے تو کیسا ہوگا
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , حسین بن محمد , جریر بن حازم , ایوب عکرمہ , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ جَارِيَةً بِکْرًا أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ کَارِهَةٌ فَخَيَّرَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عثمان بن ابی شیبہ، حسین بن محمد، جریر بن حازم، ایوب عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک کنواری لڑکی نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی کہ اس کے باپ نے اس کی مرضی کے بغیر اس کا نکاح کر دیا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اختیار دیا (یعنی اگر وہ چاہے تو نکاح فسخ کر دے)
Narrated Abdullah ibn Abbas:
A virgin came to the Prophet (peace_be_upon_him) and mentioned that her father had married her against her will, so the Prophet (peace_be_upon_him) allowed her to exercise her choice.