نکاح کے وقت عورت سے اجازت حاصل کی جائے
راوی: مسلم بن ابراہیم , ابان یحیی ابی سلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْکَحُ الثَّيِّبُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ وَلَا الْبِکْرُ إِلَّا بِإِذْنِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا إِذْنُهَا قَالَ أَنْ تَسْکُتَ
مسلم بن ابراہیم، ابان یحیی ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ثیبہ کا نکاح نہ کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے اور نہ باکرہ کا نکاح کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ اجازت کیسے دیگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی خاموشی اس کی اجازت ہے۔