اس آیت کریمہ کی تفسیر جس میں یہ بیان ہوا ہے کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث نہ بن بیٹھو اور نہ ان کو نکاح سے روکو
راوی: احمد بن محمد بن ثابت , علی بن حسین , یزید , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَذَلِکَ أَنَّ الرَّجُلَ کَانَ يَرِثُ امْرَأَةَ ذِي قَرَابَتِهِ فَيَعْضُلُهَا حَتَّی تَمُوتَ أَوْ تَرُدَّ إِلَيْهِ صَدَاقَهَا فَأَحْکَمَ اللَّهُ عَنْ ذَلِکَ وَنَهَی عَنْ ذَلِکَ
احمد بن محمد بن ثابت، علی بن حسین، یزید، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آیت کریمہ! ( وَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ لِتَذْهَبُوْا بِبَعْضِ مَا اٰتَيْتُمُوْھُنَّ اِلَّا اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ) 4۔ النساء : 19) کا شان نزول یہ ہے کہ ایک شخص اپنے رشتہ دار کی بیوی کا وارث ہوتا پھر وہ اس کو دوسرے نکاح سے روکتا یہاں تک کہ وہ مرجاتی یا اپنا مہر اس کو لوٹا دیتی (تب اس کو چھٹکارا ملتا) تو اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا ہے۔