سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 324

اس آیت کریمہ کی تفسیر جس میں یہ بیان ہوا ہے کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث نہ بن بیٹھو اور نہ ان کو نکاح سے روکو

راوی: احمد بن منیع , اسباط , شیبانی , عکرمہ , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَذَکَرَهُ عَطَائٌ أَبُو الْحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذِهِ الْآيَةِ لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ قَالَ کَانَ الرَّجُلُ إِذَا مَاتَ کَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ مِنْ وَلِيِّ نَفْسِهَا إِنْ شَائَ بَعْضُهُمْ زَوَّجَهَا أَوْ زَوَّجُوهَا وَإِنْ شَائُوا لَمْ يُزَوِّجُوهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِکَ

احمد بن منیع، اسباط، شیبانی، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے آیت کریمہ ( تمہارے لئے جائز نہیں ہے کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث بن بیٹھو اور نہ ان کو (دوسرے) نکاح سے روک دو اس غرض سے کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے واپس لے لو) کا نشان نزول یہ مروی ہے کہ جب کوئی شخص (شوہر) مر جاتا ہے تو اس کے وارث اس کی بیوی پر بنسبت اس کے ولی سے زیادہ حقدار سمجھے جاتے ان میں سے جو چاہتا خود اپنے سے نکاح کر لیتا یا کسی دوسرے سے کر دیتا اور جو چاہتا تو کسی سے بھی نہ کرنے دیتا تو اس معاملہ پر یہ آیت نازل ہوئی۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
About the Qur'anic verse: "It is not lawful for you forcibly to inherit the woman (of your deceased kinsmen), nor (that) ye should put constraint upon them. When a man died, his relatives had more right to his wife then her own guardian. If any one of them wanted to marry her, he did so; or they married her (to some other person), and if they did not want to marry her, they did so. So this verse was revealed about the matter.

یہ حدیث شیئر کریں