سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 307

متعہ کا بیان

راوی: مسدد بن مسرہد , عبدالوارث , اسمعیل , بن امیہ , زہری , امام زہری

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ کُنَّا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَتَذَاکَرْنَا مُتْعَةَ النِّسَائِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ رَبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ أَشْهَدُ عَلَی أَبِي أَنَّهُ حَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ

مسدد بن مسرہد، عبدالوارث، اسماعیل، بن امیہ، زہری، حضرت امام زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھے متعہ کا (متعینہ مدت کے لئے نکاح) ذکر چل نکلا تو ایک شخص نے کہا جس کا نام ربیع بن سبرہ تھا کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ حجة الوداع کے موقعہ پر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعہ کرنے کی ممانعت فرمادی تھی

یہ حدیث شیئر کریں