اونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ
راوی: محمد بن حاتم , عبدالرحمن بن مہدی , عبداللہ بن مبارک , حرملہ بن عمران , عبداللہ بن حارث , عرفہ بن حارث کندی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَزْدِيِّ قَالَ سَمِعْتُ غُرْفَةَ بْنَ الْحَارِثِ الْکِنْدِيِّ قَالَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأُتِيَ بِالْبُدْنِ فَقَالَ ادْعُوا لِي أَبَا حَسَنٍ فَدُعِيَ لَهُ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَهُ خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَةِ وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَاهَا ثُمَّ طَعَنَا بِهَا فِي الْبُدْنِ فَلَمَّا فَرَغَ رَکِبَ بَغْلَتَهُ وَأَرْدَفَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
محمد بن حاتم، عبدالرحمن بن مہدی، عبداللہ بن مبارک، حرملہ بن عمران، عبداللہ بن حارث، حضرت عرفہ بن حارث کندی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حجة الوداع کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا (جب ذبح کرنے کے لئے) اونٹ لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابوالحسن کو بلاؤ (یہ حضرت علی کی کنیت تھی) لہذا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا گیا (جب وہ آگئے تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تم بھالا کو نیچے سے پکڑ لو اور خود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اوپر سے پکڑا اور پھر بھالا اونٹ کے حلق پر مارا (یعنی اس کو نحر کیا) جب آپ اس کام سے فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھایا۔