بڑے ہو کر دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی
راوی: عبدالسلام , مطہر , سلیمان بن مغیرہ , ابوسی , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَهَّرٍ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ لَا رِضَاعَ إِلَّا مَا شَدَّ الْعَظْمَ وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ فَقَالَ أَبُو مُوسَی لَا تَسْأَلُونَا وَهَذَا الْحَبْرُ فِيکُمْ
عبدالسلام، مطہر، سلیمان بن مغیرہ، ابوسی، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رضاعت وہی ہے جو ہڈی کو مضبوط کرے اور گوشت کو بڑھائے ابوموسی اشعری نے فرمایا کہ جب تک تم میں یہ صاحب علم ( عبداللہ بن مسعود) موجود ہیں تب تک ہم سے مسائل دریافت نہ کرو (کیونکہ یہ ہم سے زیادہ دینی امور جاننے والے ہیں)