حج مفرد کا بیان
راوی: حسن بن شوکر , احمد بن منیع , ہشیم , یزید بن ابی زیاد , مجاہد , ابن عباس
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَوْکَرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ ابْنُ مَنِيعٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَی عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَهَلَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ فَلَمَّا قَدِمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَالَ ابْنُ شَوْکَرٍ وَلَمْ يُقَصِّرْ ثُمَّ اتَّفَقَا وَلَمْ يُحِلَّ مِنْ أَجْلِ الْهَدْيِ وَأَمَرَ مَنْ لَمْ يَکُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يَطُوفَ وَأَنْ يَسْعَی وَيُقَصِّرَ ثُمَّ يُحِلَّ زَادَ ابْنُ مَنِيعٍ فِي حَدِيثِهِ أَوْ يَحْلِقَ ثُمَّ يُحِلَّ
حسن بن شوکر، احمد بن منیع، ہشیم، یزید بن ابی زیاد، مجاہد، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا احرام باندھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں آئے تو بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی کی ابن شوکر کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو بال کتروائے اور نہ ہی احرام کھولا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہدی تھی اور جس کے ساتھ ہدی نہ تھی اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف وسعی کرنے اور بال کتروا کر احرام کھول دینے کا حکم فرمایا۔ ابن منیع نے بجائے بال کتروانے کے بال منڈانے کا ذکر کیا ہے۔