اپنی باندی کو آزاد کر کے اس سے نکاح کرنے کا بیان
راوی: ہناد , بن سری , عبثر مطرف , عامر , ابی بردہ , ابوموسی اشعری
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْتَقَ جَارِيَتَهُ وَتَزَوَّجَهَا کَانَ لَهُ أَجْرَانِ
ہناد، بن سری، عبثر مطرف، عامر، ابی بردہ، حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنی باندی کو آزاد کیا اور پھر اس سے نکاح کیا تو اس کے لئے دوہرا اجر ہے (ایک آزاد کرنے کا دوسرا نکاح کرنے کا)