کنواری لڑکیوں سے نکاح کرنا
راوی: احمد بن حنبل , ابومعاویہ , اعمش , سالم بن ابی جعد , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَزَوَّجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِکْرًا أَمْ ثَيِّبًا فَقُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ أَفَلَا بِکْرٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ قَالَ أَبُو دَاوُد کَتَبَ إِلَيَّ حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ
احمد بن حنبل، ابومعاویہ، اعمش، سالم بن ابی جعد، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا کیا تو نے نکاح کیا میں نے عرض کیا جی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کنواری سے کیا یا شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ) سے؟ میں نے عرض کیا شوہر دیدہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نے کنواری لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تو اس کے ساتھ کھیلتا اور وہ تیرے ساتھ کھیلتی؟ ابوداؤد نے کہا کہ حسین بن حریث مرزوی نے یہ حدیث (جو آگے آرہی ہے) مجھے لکھ کر بھیجی۔