سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 274

مدینہ کے حرم کا بیان

راوی: محمد بن حفص , ابوعبدالرحمن , محمد بن خالد , خارجہ بن حارث , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ الْجُهَنِيُّ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُخْبَطُ وَلَا يُعْضَدُ حِمَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَکِنْ يُهَشُّ هَشًّا رَفِيقًا

محمد بن حفص، ابوعبدالرحمن، محمد بن خالد، خارجہ بن حارث، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ کے حرم میں سے نہ پتے توڑے جائیں اور نہ درخت کاٹا جائے مگر آہستگی سے پتے توڑ لئے جائیں

یہ حدیث شیئر کریں