سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 273

مدینہ کے حرم کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , ابن ابی ذئب , صالح , سعد

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَةِ عَنْ مَوْلًی لِسَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا وَجَدَ عَبِيدًا مِنْ عَبِيدِ الْمَدِينَةِ يَقْطَعُونَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ فَأَخَذَ مَتَاعَهُمْ وَقَالَ يَعْنِي لِمَوَالِيهِمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی أَنْ يُقْطَعَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ شَيْئٌ وَقَالَ مَنْ قَطَعَ مِنْهُ شَيْئًا فَلِمَنْ أَخَذَهُ سَلَبُهُ

عثمان بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ابن ابی ذئب، صالح، حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک غلام سے روایت ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ میں ایک شخص کو درخت کاٹتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس کا مال اس سے چھین لیا اور اس کے مالکوں سے فرمایا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منع فرماتے تھے مدینہ کے درخت کو کاٹنے سے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص مدینہ کے درخت کاٹے اور پھر کوئی اس کو پکڑے تو وہ اس کے کپڑے چھین لے۔

یہ حدیث شیئر کریں