کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان
راوی: مسدد , عبداللہ بن داؤد , اسماعیل بن عبدالملک , عبداللہ بن ابی ملیکہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا وَهُوَ مَسْرُورٌ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيَّ وَهُوَ کَئِيبٌ فَقَالَ إِنِّي دَخَلْتُ الْکَعْبَةَ وَلَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا دَخَلْتُهَا إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَکُونَ قَدْ شَقَقْتُ عَلَی أُمَّتِي
مسدد، عبداللہ بن داؤد، اسماعیل بن عبدالملک، عبداللہ بن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گئے اس حال میں کہ وہ خوش تھے لیکن جب لوٹ کر آئے تو افسردہ تھے (میں نے اس کا سبب دریافت کیا تو فرمایا) میں کعبہ میں گیا اگر یہ بات میں پہلے جانتا جو بعد میں معلوم ہوئی کہ کعبہ کے اندر جانے میں دشواری ہوگی تو میں نہ جاتا مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں میری امت کو تکلیف نہ ہو۔