سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 262

کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان

راوی: ابو معمر , عبداللہ بن عمر بن ابوحجاج , عبدالوارث , ایوب , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَکَّةَ أَبَی أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الْآلِهَةُ فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ قَالَ فَأُخْرِجَ صُورَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَعِيلَ وَفِي أَيْدِيهِمَا الْأَزْلَامُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمُوا مَا اسْتَقْسَمَا بِهَا قَطُّ قَالَ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَکَبَّرَ فِي نَوَاحِيهِ وَفِي زَوَايَاهُ ثُمَّ خَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ

ابو معمر، عبداللہ بن عمر بن ابوحجاج، عبدالوارث، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ میں آئے (فتح مکہ کے موقع پر) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر جانے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے اندر بت رکھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا تو ان کو نکال دیا گیا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ان میں ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی تصویریں بھی نکلیں ان دونوں تصویریوں کے ہاتھوں میں پانسے تھے (یہ دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان پر اللہ کی مار ہو واللہ ان کو خوب معلوم ہے کہ ان مقدس ہستیوں نے کبھی پانسے نہیں ڈالے تھے ابن عباس کہتے ہیں کہ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے اور اس کے کونوں میں تکبیر کہی پھر وہاں سے نکل آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں نماز نہیں پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں