حج مفرد کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , عثمان بن عمر , یونس , زہری , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ الذُّهَلِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمَّا سُقْتُ الْهَدْيَ قَالَ مُحَمَّدٌ أَحْسَبُهُ قَالَ وَلَحَلَلْتُ مَعَ الَّذِينَ أَحَلُّوا مِنْ الْعُمْرَةِ قَالَ أَرَادَ أَنْ يَکُونَ أَمْرُ النَّاسِ وَاحِدًا
محمد بن یحیی بن فارس، عثمان بن عمر، یونس، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے پہلے سے یہ حال معلوم ہوتا تو میں بھی اپنے ساتھ ہدی نہ لاتا محمد بن یحیی کہتے ہیں کہ مجھے یوں یاد پڑتا ہے کہ (میرے شیخ عثمان بن عمرو نے) یوں روایت کیا تھا میں بھی لوگوں کے ساتھ عمرہ کر کے احرام کھول دیتا (محمد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ) تاکہ سب لوگ یکساں ہو جاتے۔