حج مفرد کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ابراہیم , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا نَرَی إِلَّا أَنَّهُ الْحَجُّ فَلَمَّا قَدِمْنَا تَطَوَّفْنَا بِالْبَيْتِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَکُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يُحِلَّ فَأَحَلَّ مَنْ لَمْ يَکُنْ سَاقَ الْهَدْيَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے نکلے پس جب ہم مکہ پہنچے تو ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور جن لوگوں کے پاس ہدی نہ تھی ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کا احرام کھول دینے کا حکم فرمایا پس جن لوگوں کے پاس ہدی نہ تھی انہوں نے احرام کھول دیا۔