سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 178

مزدلفہ سے جلدی لوٹنا

راوی: ہارون بن عبدللہ , ابن ابی فدیک , ضحاک , ابن عثمان , ہشام بن عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ الضَّحَّاکِ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُمِّ سَلَمَةَ لَيْلَةَ النَّحْرِ فَرَمَتْ الْجَمْرَةَ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ مَضَتْ فَأَفَاضَتْ وَکَانَ ذَلِکَ الْيَوْمُ الْيَوْمَ الَّذِي يَکُونُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْنِي عِنْدَهَا

ہارون بن عبدللہ، ابن ابی فدیک، ضحاک، ابن عثمان، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یوم النحر میں رات ہی کو (منیٰ کی طرف) روانہ فرما دیا تھا انہوں نے فجر سے پہلے کنکریاں ماریں اور خانہ کعبہ میں جا کر طواف افاضہ کر آئیں اور یہ (یوم النحر) وہ دن تھا جس دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ رہتے تھے (یعنی ان کی باری کا دن تھا)۔

یہ حدیث شیئر کریں