مزدلفہ سے جلدی لوٹنا
راوی: احمد بن حنبل , سفیان , عبیداللہ بن ابی یزید , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ فِي ضَعْفَةِ أَهْلِهِ
احمد بن حنبل، سفیان، عبیداللہ بن ابی یزید، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمزور جان کر (عورت اور بچے) مزدلفہ کی رات میں آگے (منیٰ کی طرف) بھیج دیا تھا (تا کہ ان کو ہجوم کے وقت تکلیف نہ ہو)۔