سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 174

مزدلفہ میں نماز کا بیان

راوی: ابن کثیر , سفیان , ابواسحق , عمر و بن میمون

حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ کَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يُفِيضُونَ حَتَّی يَرَوْا الشَّمْسَ عَلَی ثَبِيرٍ فَخَالَفَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ

ابن کثیر، سفیان، ابواسحاق ، حضرت عمرو بن میمون رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دور جہالت کے لوگ (مزدلفہ سے) نہیں لوٹتے تھے تاوقتیکہ ثبیر پہاڑ پر سورج کو نہ دیکھ لیتے تھے پس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور سورج نکلنے سے پہلے (مزدلفہ سے لوٹ آئے۔)

یہ حدیث شیئر کریں