عرفات سے واپسی کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , یعقوب , ابن اسحق , ابراہیم بن عقبہ , کریب , اسامہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ قَالَ کُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا وَقَعَتْ الشَّمْسُ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن حنبل، یعقوب، ابن اسحاق ، ابراہیم بن عقبہ، کریب، حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (ایک اونٹ پر) سوار تھا جب سورج غروب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عرفات سے) لوٹے۔