کئی سال کے لئے پھل بیچنا درست نہیں
راوی: مسدد , حماد , ایوب , ابوزبیر , سعید بن میناء , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَسَعِيدِ بْنِ مِينَائَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُعَاوَمَةِ وَقَالَ أَحَدُهُمَا بَيْعُ السِّنِينَ
مسدد، حماد، ایوب، ابوزبیر، سعید بن میناء، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا معاومہ سے یعنی کئی سال کے لئے درخت کا پھل بیچنے سے۔