درخت پر پھل پک جانے سے پہلے فروخت کرنا
راوی: اسحق بن اسمعیل , سفیان , ابن جریج , عطاء , جابر
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَلَا يُبَاعُ إِلَّا بِالدِّينَارِ أَوْ بِالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا
اسحاق بن اسماعیل، سفیان، ابن جریج، عطاء، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا پھل بیچنے سے جب تک کہ اس کا پکنا ظاہر نہ ہو جائے اور فرمایا پھل نہ بیچا جائے مگر دینار اور درہم کے بدلہ میں البتہ عرایا میں اس کی اجازت ہے (اسکو پھل کے بدلہ بیچا جائے)
Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Prophet (peace_be_upon_him) forbade the sale of fruits till they were clearly in good condition , and (ordered that) they should not be sold but for dinar or dirham except Araya.