درخت پر پھل پک جانے سے پہلے فروخت کرنا
راوی: ابو بکر بن خلاد یحیی بن سعید , سلیم , بن حیان , سعید بن مینا , جابربن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَائَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّی تُشْقِحَ قِيلَ وَمَا تُشْقِحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْکَلُ مِنْهَا
ابو بکر بن خلاد یحیی بن سعید، سلیم، بن حیان، سعید بن مینا، حضرت جابربن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا پھلوں کے بیچنے سے یہاں تک کہ وہ مشقح ہو جائیں۔ آپ سے لوگوں نے پوچھا کہ مشقح ہونے کا کیا مطلب ہے؟ تو آپ نے فرمایا جب وہ سرخ اور زرد ہو جائیں اور کھانے کے قابل ہو جائیں۔