سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1592

درخت پر پھل پک جانے سے پہلے فروخت کرنا

راوی: عبداللہ بن محمد , ابن علیہ , ایوب , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَزْهُوَ وَعَنْ السُّنْبُلِ حَتَّی يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ

عبداللہ بن محمد، ابن علیہ، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کھجور کی بیع سے یہاں تک کہ وہ پک جائے اور بالی کی بیع سے یہاں تک کہ وہ پک جائے اور آفت سے محفوظ ہو جائے۔ آپ نے بیچنے والے کو بیچنے سے اور خریدنے والے کو خریدنے سے منع فرمایا۔

یہ حدیث شیئر کریں