درخت پر پھل پک جانے سے پہلے فروخت کرنا
راوی: عبداللہ بن مسلمہ قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ
عبداللہ بن مسلمہ قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا پھلوں کے بیچنے سے یہاں تک کہ ان کو پختگی اور بہتری ظاہر ہو جائے اور اس سے آپ نے منع فرمایا۔ بیچنے والے کو بھی اور خریدنے والے کو بھی۔