سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 159

عرفات سے واپسی کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , ہشام بن عروہ , عروہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَنَا جَالِسٌ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ قَالَ کَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ قَالَ هِشَامٌ النَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ

قعنبی، مالک، ہشام بن عروہ، حضرت عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اسامہ بن زید سے سوال کیا گیا اور میں اس وقت انہیں کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ حجة الوداع میں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوٹے تو اونٹ کو کس طرح چلاتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ عنق چال سے چلتے تھے (عنق دوڑنا مگر کم رفتار سے) اور جب راہ کشادہ پاتے تو نص چال سے چلاتے تھے ہشام کہتے ہیں کہ نص عنق سے زیادہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں