سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1587

عرایا کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابن عیینہ , یحیی بن سعید , بشیر بن یسار , سہل بن ابی حثمہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ التَّمْرِ بِالتَّمْرِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا يَأْکُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا

عثمان بن ابی شیبہ، ابن عیینہ، یحیی بن سعید، بشیر بن یسار، حضرت سہل بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھجور کو کھجور کے بدلہ میں بیچنے سے اور عرایا میں اس کی اجازت دی کہ اس کو اندازہ کر کے خشک کھجور کے بدلہ میں بیچیں تاکہ لینے والا تازہ کھجور کھا سکے۔

یہ حدیث شیئر کریں