سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1585

مزابنہ کا بیان

راوی: ابو بکر بن ابی شیبہ , ابن ابی زائدہ , عبیداللہ بن نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ کَيْلًا وَعَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ بِالزَّبِيبِ کَيْلًا وَعَنْ بَيْعِ الزَّرْعِ بِالْحِنْطَةِ کَيْلًا

ابو بکر بن ابی شیبہ، ابن ابی زائدہ، عبیداللہ بن نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کھجور کو کھجور کے بدلہ میں اندازا بیچنے سے اسی طرح انگور کو (جب کہ وہ بیلوں پر ہوں) سوکھے انگور کے بدلہ میں اندازا بیچنے سے منع فرمایا ہے اسی طرح کھیت کے اناج کو (جو درخت پر ہوں) کٹے ہوئے غلہ کے بدلہ میں اندازہ کر کے بیچنے سے منع فرمایا ہے (کیونکہ اس میں کمی بیشی کا احتمال ہے)

یہ حدیث شیئر کریں