سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1574

بیع صرف کا بیان

راوی: ابو بکر بن ابی شیبہ , وکیع , سفیان , خالد ابوقلابہ , ابواشعث , عبادہ بن صامت

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْخَبَرِ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ وَزَادَ قَالَ فَإِذَا اخْتَلَفَتْ هَذِهِ الْأَصْنَافُ فَبِيعُوا کَيْفَ شِئْتُمْ إِذَا کَانَ يَدًا بِيَدٍ

ابو بکر بن ابی شیبہ، وکیع، سفیان، خالد ابوقلابہ، ابواشعث، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی طرح مروی ہے کچھ کمی بیشی کے ساتھ اس حدیث میں یہ زیادہ ہے کہ جب اقسام مختلف ہوں تو ان کو جس طرح چاہے بیچو مگر معاملہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔ (جیسے سونے کے بدلہ میں چاندی اور گیہوں کے بدلہ میں جو وغیرہ۔

یہ حدیث شیئر کریں