بیع صرف کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابن شہاب , مالک بن اوس , عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالْوَرِقِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، مالک بن اوس، حضرت عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سونے کو سونے کے بدلہ اور چاندی کو چاندی کے بدلہ بیچنا ربا (سود) ہے مگر جب کہ معاملہ نقدا نقد ہو۔ اسی طرح گیہوں کے بدلہ میں گیہوں بیچنا ربا ہے مگر نقدا نقد اسی طرح کھجور کے بدلہ میں کھجور اور جو کے بدلہ میں جو بیچنا ربا ہے مگر نقد۔