ناپ میں مدینہ والوں کا ناپ معتبر ہے اور تول میں مکہ والوں کا تول
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابن دکین , سفیان حنظلہ , طاؤس , ابن عمر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ دُکَيْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَزْنُ وَزْنُ أَهْلِ مَکَّةَ وَالْمِکْيَالُ مِکْيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَا رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ وَأَبُو أَحْمَدَ عَنْ سُفْيَانَ وَافَقَهُمَا فِي الْمَتْنِ و قَالَ أَبُو أَحْمَدَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَکَانَ ابْنِ عُمَرَ وَرَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ وَزْنُ الْمَدِينَةِ وَمِکْيَالُ مَکَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَاخْتُلِفَ فِي الْمَتْنِ فِي حَدِيثِ مَالِکِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا
عثمان بن ابی شیبہ، ابن دکین ، سفیان حنظلہ، طاؤس، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تول میں مکہ والوں کا تول ہے اور ناپ میں مدینہ والوں کا ناپ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اسے فریابی اور ابواحمد نے سفیان سے اسی طرح روایت کیا ہے اور (ابن دُکین نے) ان دونوں حضرات کی صرف متن میں موافقت کی ہے (سند میں نہیں) اور ابواحمد نے بن عمر کی جگہ ابن عباس کہا ہے اور ولید نے اس حدیث کو حنظلہ سے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ وَزْنُ الْمَدِينَةِ وَمِکْيَالُ مَکَّةَ۔ (یعنی ولید نے متن میں سفیان فریاب اور ابواحمد کے خلاف روایت کیا ان حضرات نے مکہ کا تول اور مدینہ کا ناپ روایت کیا ہے) ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ حدیث مالک بسند عطاء نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متن میں اختلاف ہے۔
Narrated Abdullah ibn Umar:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: (The standard) weight is the weight of the people of Mecca, and the (standard) measure is the measure of the people of Medina.