سود معاف کر دینے کا بیان
راوی: احمد بن عمرو بن سرح , ابن وہب , احمد بن صالح , عنبسہ , یونس ابن شہاب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحَلِفُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْبَرَکَةِ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ لِلْکَسْبِ و قَالَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، احمد بن صالح، عنبسہ، یونس ابن شہاب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ فرماتے تھے قسم اسباب کو رواج دینے کا اور برکت کو مٹانے کا سبب ہے۔ ابن سرح نے کہا۔ کمائی کو مٹانے کا سبب ہے۔ اور ابن سرح نے۔ عن سعید بن المسیب عن ابی ہریرة عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کہا ہے۔