سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 155

عرفات میں کھڑے ہونے کی جگہ

راوی: ابن نفیل , سفیان , عمرو , دینار , عمرو بن عبداللہ بن صفوان , یزید بن شیبان

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَکَانٍ يُبَاعِدُهُ عَمْرُو عَنْ الْإِمَامِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْکُمْ يَقُولُ لَکُمْ قِفُوا عَلَی مَشَاعِرِکُمْ فَإِنَّکُمْ عَلَی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيکُمْ إِبْرَاهِيمَ

ابن نفیل، سفیان، عمرو، دینار، عمرو بن عبداللہ بن صفوان، حضرت یزید بن شیبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابن مربع انصاری ہمارے پاس آئے اور ہم عرفات میں ایسی جگہ اترے تھے جس کو عمرو امام سے دور خیال کرتے تھے تو انہوں نے کہا کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھیجا ہوا قاصد ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم اپنی نشانیوں کی جگہ کھڑے ہو کیونکہ تم ابراہیم علیہ السلام کے وارث ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں