سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 151

عرفات میں خطبہ دینا

راوی: ہناد , ابن ابی زائدہ , سفیان بن عیینہ , زید بن اسلم بنی ضمرہ کے شخص کے حوالہ

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ضَمْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَمِّهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ بِعَرَفَةَ

ہناد، ابن ابی زائدہ، سفیان بن عیینہ، حضرت زید بن اسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنی ضمرہ کے ایک شخص کے حوالہ سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے اپنے باپ سے یا چچا سے سنا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرفات میں منبر پر (خطبہ دیتے ہوئے) دیکھا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں