کیا لفظ قسم بھی یمین میں داخل ہے؟
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , عبدالرزاق , ابن یحیی , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ ابْنُ يَحْيَی کَتَبْتُهُ مِنْ کِتَابِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَرَی اللَّيْلَةَ فَذَکَرَ رُؤْيَا فَعَبَّرَهَا أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَبْتَ بَعْضًا وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا فَقَالَ أَقْسَمْتُ عَلَيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ لَتُحَدِّثَنِّي مَا الَّذِي أَخْطَأْتُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْسِمْ
محمد بن یحیی بن فارس، عبدالرزاق، ابن یحیی، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا میں نے ایک خواب دیکھا ہے رات میں۔ پھر اس نے وہ خواب بیان کیا تو ابوبکر صدیق نے اس کی تعبیر بتائی۔ آپ نے فرمایا تم نے کچھ صحیح کہا اور کچھ غلط۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! میں آپ پر قسم کھاتا ہوں فدا ہوں آپ پر میرے ماں باپ۔ آپ مجھے بتا دیجئے کہ میں نے کیا غلطی کی؟ آپ نے ان سے فرمایا قسم مت کھاؤ۔