جب بھلائی دوسری جانب ہو تو قسم توڑ دینے کا بیان
راوی: محمد بن صباح بزار , ہشیم , یونس , منصور , حسن , عبدالرحمن بن سمرہ , عبداللہ بن سمرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَنْصُورٌ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفِّرْ يَمِينَكَ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَحْمَدَ يُرَخِّصُ فِيهَا الْكَفَّارَةَ قَبْلَ الْحِنْثِ
محمد بن صباح بزار، ہشیم، یونس، منصور، حسن، عبدالرحمن بن سمرہ، حضرت عبداللہ بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے عبداللہ بن سمرہ جب تو کسی بات پر قسم کھا لے اور بھلائی اس کے خلاف ہو تو اس بھلائی کو اختیار کرلو اور اپنی قسم کا کفارہ دو۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ میں نے امام احمد بن حنبل سے سنا۔ وہ قسم توڑنے سے قبل کفارہ ادا کرنے کو جائز سمجھتے تھے۔