رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کس طرح کی ہوتی تھی
راوی: عبداللہ بن محمد ابن مبارک , موسی , بن عقبہ , سالم , ابن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَکْثَرُ مَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ بِهَذِهِ الْيَمِينِ لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ
عبداللہ بن محمد ابن مبارک، موسی، بن عقبہ، سالم، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یوں قسم کھایا کرتے تھے۔ لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ (نہیں قسم ہے وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ کی)۔