غیر اللہ کی قسم کھانے کا بیان
راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , معمر زہری , حمید , بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ فَقَالَ فِي حَلْفِهِ وَاللَّاتِ فَلْيَقُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ تَعَالَ أُقَامِرْکَ فَلْيَتَصَدَّقْ بِشَيْئٍ
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر زہری، حمید، بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے قسم کھائی اور اپنی قسم میں یوں کہا کہ میں لات (ایک بت کا نام) کی قسم کھاتا ہوں تو اس کو چاہئے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہہ (کر تجدید ایمان کر) لے اور جس نے اپنے ساتھی سے یوں کہا کہ آؤ جوا کھیلیں تو اس کو چاہئے کہ وہ کوئی چیز اللہ کے راستہ میں صدقہ کرے (تاکہ اس گناہ کا کفارہ ہو جائے)۔