جو شخص حالت احرام میں انتقال کر جائے اس کی تجہیز وتکفین کس طرح ہوگی
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , حکم , سعد بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اغْسِلُوهُ وَکَفِّنُوهُ وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، حکم، سعد بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک احرام والے شخص کی اونٹنی نے اس کی گردن توڑ دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی پس اس کی میت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے لائی گئی۔ آپ نے فرمایا اس کو غسل دو اور کفن دو لیکن اس کا سر نہ ڈھکو اور اس کے قریب خوشبو نہ لے جاؤ کیونکہ وہ (قیامت کے دن) لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔